نئی دہلی،یکم؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یو پی ایس سی بھرتی 2018یونین پبلک سروس کمیشن نے اپنے تمام سینٹرل آرمڈ پولیس فورسیز کے امیدواروں کے لئے ضروری اپڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔ کمینشن نے ان سبھی امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے جن کی درخواست امتحان کی فیس نہ دینے کی وجہ سے مسترد ہو گئی ہیں۔ یو پی ایس سی کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بینک حکام کی جانب سے کچھ درخواست کی فیس نہیں ملی ہے۔ امیدواروں کو 200روپیے کی فیس جمع کرنی ہے ۔ کمیشن نے مذید کہا کہا کہ اس سلسلہ میں امیدواروں کو جلد ہی ای میل بھیج دیا جائیگا۔کمیشن نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار اس سے متعلق نا منضوری فائل کرنا چاہتا ہے تو اسے 10 روز کے اندر ہی یہ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ یونین پبلک سروس کمیشن نے دو طریقہ بھی بتائے ہیں جن کے زریعہ ابھی بھی فیس دی سکتی ہے۔
پہلا : اگر آپنے فیس اسٹیٹ بینک آف انڈیا یا کسی دیگر نامزد بینک میں جمع کی ہے تو اوریجنل پے سلپ جمع کر سکتے ہیں ۔
دوسرا: اگر آپ نے ڈیبٹ کارڈ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ انٹرنیٹ بینکنگ سے فیس جمع کی ہے تو اپنے کریڈٹ کارڈ یا ڈیبٹ کارڈ کی کافی یا بین اسٹیٹمنٹ جمع کر سکتے ہیں۔